وزیراعلی پنجاب نے تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر کر دیا،محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر کو یکم جولائی 2012 سے ملازمت پر ریگولر کیا گیا ہے

جمعہ 26 ستمبر 2014 18:56

وزیراعلی پنجاب نے تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر کر دیا،محکمہ صحت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء ) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ بھر میں کام کرنے والے نیشنل پروگرام برائے فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئرکے تقریبا 50 ہزار ملازمین کو ملازمت پر ریگولر دیا۔تمام لیڈی ہیلتھسپروائزر،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور نیشنل پروگرام کے ڈرائیورز کو ریگولر کرنے کے احکامات انفرادی طور پر جاری کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے ٹوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب جواد رفیق ملک نے بتایا کہ تمام ملازمین کو یکم جولائی 2012 سے ریگولر کیا گیا ہے اور LHS کو گریڈLHW'7 کو گریڈ 5 اور ڈرائیورز کو گریڈ4 دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ اور ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں فرائض سرانجام دینے والے نیشنل پروگرام برائے فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئرکے ملازمین کو ریگولر کرنے کے انفرادی (By Name) احکامات فوری طور پر جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :