دنیا میں ہر پانچ سیکنڈز کے دوران ایک شخص بینائی سے محروم ہوتا ہے ،ماہرین امراض چشم

جمعہ 26 ستمبر 2014 21:22

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) ماہر ین امراض چشم کا کہنا ہے کہ دنیا میں ہر پانچ سیکنڈز کے دوران ایک شخص بینائی سے محروم ہوتا ہے جبکہ ہر ایک منٹ میں ایک بچہ قوت بصارت سے محروم ہو جاتا ہے ۔دنیا میں قوت بصارت سے محروم افراد کی بڑھتی تعدا د کو کم کرنے کے عظیم تر مقصد کے تحت اشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپیٹل لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ )حامد جاوید کی سربراہی میں جانفشانی سے مصروف عمل ہے ۔

آنکھوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپیٹل نے ملک کے طول و عرض میں فری آئی کیمپس کی تعداد میں اضافہ کر دیا ۔اس حوالے سے الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپیٹل نے کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت پاک فوج کے تعاون سے سوات میں تین روزہ فری آئی کیمپس کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

اس کیمپ کے دوران ماہرین نے مجموعی طور پر 2203مریضوں کی سکریننگ کی اور 1716 مریضوں کو آنکھوں کے چشمے مفت فراہم کیے ۔

اسی طرح 1396کو مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ 807 مریضوں کو مفت آپریشن اور علاج معالجے کے لیے الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپیٹل میں ریفر کیا گیا۔سوات کے نو سکولوں میں طلباء کی سکریننگ کا اہتمام کیا گیا جس ک ے دوران مجموعی طور پر 3667 کی سکریننگ کی گئی ۔الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپیٹل پاکستان کا واحد ہاسپیٹل ہے جو کہ بڑے پیمانے پر فری آئی کیمپس کا انعقاد کرتا ہے ۔

ان کیمپس کے انعقاد کا بنیادی مقصد ضرورت مند مریضوں کو آنکھوں کے علاج کی سہولیات ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچانا ہے ۔سنٹر فار کمیونٹی آپتھامالوجی کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ )طارق عثمان نے اس سکریننگ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔سوات میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپیٹل کی جانب سے فری آئی کیمپس کے انعقاد کو صوبائی اور ضلعی حکومت نے سراہا یے

متعلقہ عنوان :