مصنوعی اعضاء وبحالی معذوراں کی اختتامی تقریب کل ہوگی

جمعہ 26 ستمبر 2014 23:05

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء)مصنوعی اعضاء وبحالی معذوراں کی اختتامی تقریب آج ہوگی تفصیلات کے مطابق دسڑکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال چینوٹ میں لندن کے مشہور ڈاکٹر امجد گلزارشیخ کے خصوصی تعاون سے مصنوعی اعضاء وبحالی معذوراں کے نام سے ایک ماہ کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ضلع بھر کے ایک سو پچاس معذور افرد کومفت مصنوعی ا عضاء لگائے گئے تھے اس کیمپ میں لندن اور پاکستان کے مشہور ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہے آج اس کیمپ کی اختتامی تقریب ہوگی جس میں ایم این اے قیصراحمد شیخ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اورلندن پاکستان کے ڈاکٹرز شریک ہونگے ۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز اور ان کے مددگار ز میں شیلڈز بھی تقسیم کی جائیں گیں ۔