کوٹلی میں تین روزہ پولیو مہم 29 ستمبر سے شروع ہو گی

ہفتہ 27 ستمبر 2014 13:22

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) ڈپٹی کمشنرچوہدری شوکت علی نے کہاہے کہ 29ستمبرسے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم ضلع بھرمیں بھرپوراندازسے چلائی جائے جس میں تمام مکاتب فکر بالخصوص علماء کرام ،اساتذہ،میڈیا،تاجر،خواتین،این جی اوزبھرپورکرداراداکریں،ایس پی اورڈپٹی کمشنرآفس کنٹرول رومزہونگے جہاں محکمہ ہیلتھ کی طرف سے روزمرہ بنیادوں پرپراگرس رپورٹ دی جائے گی پولیو مہم کے سلسلہ میں تتہ پانی اورپنجیڑہ انٹری پوائنٹس ہونگے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے پولیو مہم کے سلسلہ میں محکمہ صحت پرافسران کی طرف سے ڈی سی آفس چیمبرمیں منعقدکی گئی بریفنگ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیاجس میں ایس پی چوہدری امین،اے ڈی سی کاشف حسین،اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین،ایم ایس ڈاکٹرسرجن جہانگیرحسین،انفارمیشن آفیسرطاہراقبال،تحصیلدارسرفرازشادنے شرکت کی ،بریفنگ میں قائمقام ڈی ایچ او ڈاکٹرفدابٹ،انچارج ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹراعجازبٹ،ڈی ایس وی محمدشفیع،فوکلزپرسن ڈی ای اوزسکندرحیات،سردارمحبوب احمدکے علاوہ دیگرنے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ اپنی نسلوں کوپولیوجیسے مرض سے بچانے کے لیے ہمیں کرداراداکرناچاہیے صحت مند معاشرہ ہی صحت مندقوم اورپھرصحت مندملک تشکیل دیتاہے انہوں نے کہاکہ تمام ادارے پولیومہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں غفلت کے مرتکب اداروں کے خلاف کاروائی ہوگی ایس پی چوہدری امین ،اے ڈی سی کاشف حسین نے بھی اپنے خطاب میں اس بات پرزوردیاکہ پولیو مہم میں تمام افرادبڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے دریں اثناء قائمقام ڈی ایچ او ڈاکٹرفدابٹ نے بریفنگ میں بتایاکہ ضلع کوٹلی میں پانچ سال کی عمرتک کے بچوں کوپولیو ویکسین اوروٹامن اے کے قطرے 29ستمبرسے پلائیں گے ضلع بھرکی کل آبادی841641میں سے ایک سال سے پانچ سال کی عمرتک کے بچوں جن کی تعداد104331ہے کوقطرے پلائے جائینگے340موبائل ٹیمیں63فکسڈسنٹرز19عارضی مراکز85ایریاانچارج،6تحصیلدسپروائزرپرمشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ 680ورکرزضلع میں پولیو پلانے کی مہم میں کرداراداکرینگے،ضلع ھذاکی 6تحصیلوں کے اندرہرتحصیل میں ایک سپروائزرمقررکیاگیاہے جس کے پاس 12سے18ایریاانچارج ہونگے اور50سے60ٹیمیں ہونگی۔

متعلقہ عنوان :