پشاور ،ایک روزہ انسداد پولیو مہم جاری ،سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائینگے

ہفتہ 27 ستمبر 2014 13:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے جس کے دوران سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرشہرمیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ،خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سیکشن 188 کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیو سیل خیبر پختونخواہ کے مطابق مہم کیلئے 4ہزار 442ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ 5700 پولیس اہلکار بھی پولیو ٹیموں کے ہمراہ ڈیوٹیاں سر انجام دینگے۔مہم کے دوران پشاور کی 97 یونین کونسلوں میں 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائینگے۔ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز کے باعث عالمی ادارہ صحت نے پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر کیلئے پولیو ویکسین لینے کی شرط عائد کی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :