پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کی حفاظت کا عالمی دن ” ورلڈ ہارٹ ڈے “ پرسوں منایا جائے گا

ہفتہ 27 ستمبر 2014 14:28

اسلام آباد،جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کی حفاظت کا عالمی دن ” ورلڈ ہارٹ ڈے “ 29ستمبر بروز پیرمنایا جائے گا ہر برس ستمبر کے آخری اتوار کو منائے جانے والے اس دن کا مقصد صحت مند زندگی کیلئے دل کی حفاظت کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے محکمہ صحت سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت کے مطابق دل کی بیماری دنیا بھر میں اموات کا سب سے بڑا سبب ہے دنیا بھر میں 80فیصد اموات دل کے دورے سے ہوتی ہیں ۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دل کی امراض کے بڑے سبب بلڈ پریشر، شراب نوشی،سموکنگ،پھلوں اور سبزیوں کا ناکافی استعمال ،سیر و تفریح سے اجتناب کرنا،موٹاپا وغیرہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :