فیصل آباد ،ڈرگ انسپکٹروں کی ملی بھگت سے سادہ لو شہریوں کو لوٹنے والے 12جعلی ڈاکٹرزوحکیموں اوردندان ساز کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) کی مختلف مقامات پر کارروائی، مقدمات درج

ہفتہ 27 ستمبر 2014 14:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) ڈرگ انسپکٹروں کی ملی بھگت سے سادہ لو شہریوں کو لوٹنے والے 12جعلی ڈاکٹرزوحکیموں اوردندان ساز کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کردئیے گئے جن میں جوہر کالونی کے دندان ساز مظفر،غلام محمد آباد کے ہڈی جوڑ پہلوان مشتاق،شبیر،سلطان،دستگیر روڈ کے ایم ناظر،ڈی ٹائپ کالونی کے رمضان،امین پور کے خوشی محمد،مقصود آباد کے محمد طفیل،چک نمبر70منصوراں کے حاجی محمد انور،کمال آباد کے سلامت اور ریگل روڈ کے جعلی حکیم حاجی امیر الدین شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ڈی سی او/ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نورالامین مینگل نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت عطائیوں اورحکیموں کے میڈیکل کلینکس اورمطب چلانے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء کی مطابق بعض جعلی ڈاکٹروں، حکیموں اور سنیاسی دوا خانہ چلانے والے افراد کو انتظامیہ کے افسران نے پولیس کی ملی بھگت سے بھاری رشوت لے کر چھوڑ دیا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیصل آباد شہر اور اس کے گرد نواح میں محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹروں کی ملی بھگت سے سینگڑوں افراد اس مکروہ دھندھے میں ملوث ہیں جبکہ محکمہ صحت کے افسران اس دھندھے میں ملوث افراد سے لاکھوں روپے ماہانہ رشوت وصول کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :