پولیو مہم میں بچوں کو قطرے پلانے کیلئے رکھے گئے ٹارگٹ کوہر صورت پورا کیا جائے ‘ کیپٹن (ر) محمد عثمان

ہفتہ 27 ستمبر 2014 17:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے بار ے میں ایک اہم اجلاس ڈی سی او کیمپ آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز،ٹی ایم اوز،محکمہ ہیلتھ، پی ایچ اے، سوشل ویلفےئر، ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او لاہور نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے کباڑخانوں، قبرستانوں،تا لا بوں،ٹا ئر شا پس اور حساس مقامات کو چیک کیا جائے اوراِن ڈور آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کریں ۔

ڈی سی او لاہور نے کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ مزید برآں ڈی سی او لاہور نے تمام ٹاؤنز ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کی کہ وہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے فیلڈ میں رہیں اور جہاں سے ڈینگی لاروا برآمد ہو اُس جگہ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور نے29ستمبر سے شہر بھر میں شروع ہو نے والی پو لیو مہم کے حوالے سے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز (ہیلتھ) کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پو لیو مہم کی خود نگرانی کریں اور فیلڈ میں مو جود رہیں اور پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کو خود چیک کریں ۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں بچوں کو قطرے پلانے کے لیے رکھے گئے ٹارگٹ کوہر صورت پورا کیا جائے تا کہ کو ئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :