جعلی ادویات تیارکر نیوالی فیکٹری پر چھاپہ ،مارغیر قانونی طور پر جا ن بچانے والی ادویات اور انجکشن برآمد

ہفتہ 27 ستمبر 2014 17:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹرز نے صوئے آصل میں جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارغیر قانونی طور پر جا ن بچانے والی ادویات اور انجکشن برآمد کر لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ صوئے آصل میں ایک میڈیسن فیکٹری میں جعلی ادویات تیار کی جارہی ہیں جس پر ڈرگ انسپکٹرز نے ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول کے آفیسر کے ہمراہ وہاں پر چھاپہ مارا اور زندگی بچانے والی غیر قانونی طور پر تیار ہونے والی جعلی گولیاں اور انجکشن پکڑ لیے جس پر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔