حکومت قبائلی عوام کو صحت کے تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کررہی ہے،عبدالقادر بلوچ

ہفتہ 27 ستمبر 2014 18:39

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء ) وفاقی وزیرسیفران لیفٹننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فاٹا کے قبائلی عوام کو صحت کے تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کررہی ہے۔فاٹا کے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پیرا میڈیکس کو ملک کے دیگر صوبوں کی طرح اپریگریڈیشن دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہا انھوں نے ہفتہ کے دن آل پاکستان پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سراج الدین برکی کی سربراہی میں پیرا میڈیکس کے ایک نمائندہ وفد سے اسلام آباد میں باتچیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سیکرٹری سیفران ، قومی اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سیفران کے چئیرمین ایم این اے مولانا جمال الدین محسود ،جنوبی وزیرستان وانا کے ایم این اے غالب خان وزیر ،فاٹا کے سنیٹر مولانا محمد صالح شاہ ،پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن جنوبی وزیرستان کے صدر فقیرزادہ سبیل خان اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سیفران عبدلقادر بلوچ کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت فاٹا کے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کررہی ہے۔

تاکہ فاٹا کے قبائلی علاقوں میں رہنے والے غریب عوام کو صحت کی تمام سہولیات گھر پر ہی میسر ہو سکیں۔ وفاقی وزیر سیفران قادر بلوچ نے کہا کہ فاٹا کے قبائلی علاقوں میں پیرا میڈیکس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔فاٹا کے پہاڑی علاقوں میں پیرامیڈیکس اپنی ڈیوٹیاں انجام کر نہ صرف اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھارہے ہیں بلکہ غریب عوام کی خدمت کرکے عبادت بھی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پیرامیڈیکس کو اپگریڈیشن دی جائے گی ۔اور جو مراعات سنٹرل گورنمنٹ یا صوبائی حکومتیں پیرا میڈیکس کو فراہم کرے گی وہ تمام مراعات فاٹا کے پیرا میڈیکس کو بھی فراہم کئے جائیں گے۔ آل پاکستان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سراج الدین برکی اور جنوبی وزیرستان کے پیر ا میڈیکل ایسوسی ایشن فقیرزادہ سبیل خان نے وفاقی وزیر سیفران عبد القادر بلوچ ،سیکرٹری سیفران ،ایم این اے جمال الدین ، ایم این اے غالب خان وزیر اور فاٹا کے سنیٹر مولانا محمد صالح شاہ کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے فاٹا کے دور داز پہاڑی علاقوں میں کام کرنے والے پیرا میڈیکس کو اپگریڈیشن سمیت تمام مراعات کی فوری فراہمی کا وعدہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :