17ہزار سے زائد والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری

اتوار 28 ستمبر 2014 13:32

17ہزار سے زائد والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2014ء) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں 17 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد ملک کو اس مہلک بیماری سے بچاﺅ کی کوششیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبائی دارلحکومت میں 26 ستمبر سے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیس سے بچاﺅ کی ویکسی نیشن کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا تاہم اس دوران 17 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے۔

پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ 54 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم مہم کے دوران 6 لاکھ38 ہزار106 بچوں کو قطرے پلائے جاسکے۔واضح رہے کہ ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے پاکستانیوں پر کئی قسم کی سفری پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :