پولیو کا جنگی بنیادوں پر مستقل و مکمل خاتمہ ہم سب کا مشن ہے‘قائمقام ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرٹوبہ ٹیک سنگھ

اتوار 28 ستمبر 2014 16:33

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء)
قائمقام ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ملک خادم حسین جیلانی نے کہا ہے کہ پولیو کا جنگی بنیادوں پر مستقل و مکمل خاتمہ ہم سب کا مشن ہے اور ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے کیونکہ صحتمند بچے ہی مضبوط و توانا معاشرے کی اساس ہیں۔

انسداد پولیو مہم کا بنیادی مقصد ہی نہ صرف اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے بلکہ عوام میں مہم کی اہمیت و افادیت سے متعلق شعور و آگہی پیدا کرکے حکومتی کوششوں و تعاون کو بہتر اور مستحکم بناتے ہوئے مستقل بنیادوں پر اس مرض کا قلع قمع کرنا ہے تا کہ بیماریوں سے پاک صحتمند معاشرہ تشکیل پا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار قائمقام ڈی سی او ملک خادم حسین جیلانی نے ضلع بھر میں جاری سہ روزہ انسداد پولیو مہم سے متعلق پیشرفت اور دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔

قائمقام ڈی سی او ملک خادم حسین جیلانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مہم کی بھر پور کامیابی اور والدین کی مکمل آگاہی کیلئے ہر ممکن تشہیری ذرائع برؤے کار لائیں۔ انھوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ والدین کیساتھ سفر کرنیوالے بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلانے کیلئے ٹرانسپورٹ اڈوں پر انتظامات چوبیس گھنٹے فعال ہوں اور کوئی بس،ویگن پولیو ٹیموں سے کلیئرنس کے بغیر اڈوں سے نہ روانہ ہو۔

متعلقہ عنوان :