پشاور میں 17 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا

اتوار 28 ستمبر 2014 16:59

پشاور میں 17 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 17 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد ملک کو اس مہلک بیماری سے بچاوٴ کی کوششیں خطرے میں پڑ گئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں 26 ستمبر سے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیس سے بچاوٴ کی ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا تاہم اس دوران 17 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ 54 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم مہم کے دوران 6 لاکھ38 ہزار106 بچوں کو قطرے پلائے جاسکے۔

متعلقہ عنوان :