میری خوبصورتی کا راز خوش رہنا اور صحت کا خیال رکھنا ہے‘بپاشا باسو

پیر 29 ستمبر 2014 11:23

میری خوبصورتی کا راز خوش رہنا اور صحت کا خیال رکھنا ہے‘بپاشا باسو

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء)بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ انہیں ہالی وڈ فلم ” دی لورز“ میں خوبصورت نظر آنے پر سراہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بپاشا باسو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہالی وڈ فلم ”دی لوورز“ میں خوبصورت نظر آنے پر انہیں بڑی تعداد میں پرستاروں نے سراہا ہے ، ان کی خوبصورتی کا راز خوش رہنا اور صحت کا خیال رکھنا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ فلم میں انہوں نے زیادہ تر مناظر بغیر میک اپ کے عکسبند کرائے ہیں۔ یہ تفریحی طرز کی فلم ہے جو ایک سفر کی کہانی ہے۔فلم کی ہدایات رولینڈ جوفی نے دی ہے۔ فلم کی عکسبندی جاری ہے جو جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔