بھارت اور اسرائیل کے درمیان 454 ملین ڈالر کی ادویات کے تبادلہ کا معاہدہ

جمعرات 24 مئی 2007 11:32

نئی دہلی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار24 مئی2007) بھارت اور اسرائیل کے درمیان 454 ملین ڈالر کی ادویات کے تبادلہ کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ادویہ ساز کمپنی ایک اسرائیلی ادویہ ساز کمپنی سے 454 ملین ڈالر کی ادویات خریدے گی- دوسری جانب اسرائیلی کمپنی بھارت کے مختلف شہروں میں اپنی شاخیں قائم کرے گی، جس کا ہیڈ کوارٹر دہلی میں ہوگا- بھارتی ادویہ ساز کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل ویلیپ چانگی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی کمپنی کو اسرائیلی ادویات ساز کمپنی پر بھر پور اعتماد ہے اور وہ ادویات کے تبادلے اور اسرائیل میں تیار کردہ ادویات کو ہندوستان میں فروخت کرنے کے مزید معاہدات کریں گے-

متعلقہ عنوان :