دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چار سال تین ماہ عمر کے بچے کے پتے کی پتھری کاکامیاب آپریشن
پیر 29 ستمبر 2014 12:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سرجن ڈاکٹر نعیم تاج نے سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد میں دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چار سال تین ماہ عمر کے بچے کے پتے کی پتھری کا پیچیدہ کامیاب آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ آپریشن کے بعد بچہ تیزی سے روبہ صحت ہے اور توقع ہے کہ اگلے دو روز میں اسے ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔
ڈاکٹر نعیم تاج اس سے قبل معمر ترین 107خاتون چمن جان کے پتے کا آپریشن کر چکے ہیں اور ویسٹریج راولپنڈی کی ایک اور 70 سالہ خاتون حسینہ بیگم کا آپریشن کرکے اس کے پتے سے 5500 پتھریاں نکال کا عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد کے کنسلنٹنٹ سرجن ڈاکٹر نعیم تاج نے بتایا کہ میڈیکل کی تاریخ میں اس سے قبل اس عمر کے کسی بچے کا پتے کا آپریشن نہیں کیا گیا اور امریکہ میں ساڑھے پانچ سالہ بچے کے پتے کا آپریشن کیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں ہونے والا اس نوعیت کا یہ واحد آپریشن ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چار سال سے کم عمر سے لے کر 107 سال کی عمر تک کے افراد میں پتے کی پتھری پائی جا سکتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.