آزاد کشمیر بھمبھر سمیت مظفر آ باد میں تین روزہ پولیو قطرے پلانے کی مہم شروع

پیر 29 ستمبر 2014 13:40

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) آزاد کشمیر بھمبھر سمیت مظفر آ باد میں تین روزہ پولیو قطرے پلانے کی مہم شروع ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں چھ لاکھ اٹھانوے ہزار سے زائد بچوں ک پولیو اور وٹا من کے قطرے پلائے جائینگے 34 تحصیل کو سپر وائزر کرنے کے لیے ایریا انچارج مقرر آزاد کشمیر میں گزشتہ چودہ سالوں سے کوئی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا ڈاکٹر سردار بشیر احمد خان کا موقف ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھر سمیت دارالحکومت مظفر آباد میں تین روزہ پولیو قطرے مہم شروع ہوگی جو یکم اکتوبر تک جاری رہے گی پولیو مہم کے دوران بچوں698984بچوں کو پولوی ویکسین اور وٹا من اے کے قطرے پلائے جائینگے جس کے لیے ٹیمیں ، سنٹرز اور ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کردیئے گئے ہیں تمام فکس سنٹرز آٹھ بجے سے شام چار بجے تک کھلا رہیں گے پولیو مہم کی سپر ویژن کے لئے 34تحصیل سپر وائزر اور 469 ایرا انچارج مقرر کئے گئے جبکہ پروگرام منیجر ای پی آئی ڈاکٹر سردار شبیر احمد خان کے مطابق گزشتہ چودہ سالوں سے آزاد کشمیر میں پولیو فری قرار دیا والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کو بھی یقینی بنائیں تاکہ بہت جلد ان مہلک بیماریوں سے جات مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :