ضلع کوٹلی میں تین روزہ پولیوقطرے پلانے کی مہم کاآغازکردیاگیا

پیر 29 ستمبر 2014 14:56

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء)ضلع کوٹلی میں تین روزہ پولیوقطرے پلانے کی مہم کاآغازکردیاگیاہے،پیرکے روز ڈی ایچ او آفس میں مفتی ضلع مولانامفتی محمدعارف نقشبندی نے پانچ سال کی عمرکے بچوں کوپولیوقطرے پلاکرمہم کاافتتاح کیاڈی ایچ اوڈاکٹرعبدالشکور،ڈاکٹرفدابٹ،ڈاکٹراعجازبٹ نے بھی بچوں کوقطرے پلائے اس موقع پرمحمدشفیع کے علاوہ محکمہ صحت کاعملہ بھی موجودتھاڈی ایچ او ڈاکٹرعبدالشکورنے بریفنگ میں بتایاکہ ضلع بھرکی کل آبادی841641میں سے ایک سال سے پانچ سال کی عمرتک کے بچوں جن کی تعداد104331ہے کوقطرے پلائے جائینگے340موبائل ٹیمیں63فکسڈسنٹرز19عارضی مراکز85ایریاانچارج،6تحصیلدسپروائزرپرمشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ 680ورکرزضلع میں پولیو پلانے کی مہم میں کرداراداکرینگے،ضلع ھذاکی 6تحصیلوں کے اندرہرتحصیل میں ایک سپروائزرمقررکیاگیاہے جس کے پاس 12سے18ایریاانچارج ہونگے اور50سے60ٹیمیں ہونگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 29ستمبرسے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم ضلع بھرمیں بھرپوراندازسے چلائی جائے گی جس میں تمام مکاتب فکر بالخصوص علماء کرام ،اساتذہ،میڈیا،تاجر،خواتین،این جی اوزبھرپورکرداراداکریں،ایس پی اورڈپٹی کمشنرآفس کنٹرول رومزہونگے جہاں محکمہ ہیلتھ کی طرف سے روزمرہ بنیادوں پرپراگرس رپورٹ دی جائے گی پولیو مہم کے سلسلہ میں تتہ پانی اورپنجیڑہ انٹری پوائنٹس ہونگے ،انہوں نے کہاکہ پولیو مہم میں تمام افرادبڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے ضلع کوٹلی میں پانچ سال کی عمرتک کے بچوں کوپولیو ویکسین اوروٹامن اے کے قطرے 29ستمبرسے پلائیں گے ۔