ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ کا تعلقہ پتھورو کی یوسی شادی پلی اور ڈوروناروکی مختلف اسپتالوں میں جاری پولیو مہم کاجا ئزہ

پیر 29 ستمبر 2014 16:24

عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ مخدوم عقیل الزمان نے تعلقہ پتھورو کی یوسی شادی پلی اور ڈوروناروکی مختلف اسپتالوں میں جاری پولیو مہم کاجائیزہ لیا اور بچوں کو پولیوکے قطرے پلا کرسہ روزہ جاری رہنے والی پولیو مہم کا آغاز کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ کو پولیو فری بنانے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ مستقبل کے نونہالوں کو اس موزی مرض سے بچایا جا سکے ،پولیو مہم میں کوئی بھی کوتائی ہرگز برداہشت نہیں کی جائے گی ایسا کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنرنے کہ پولیو مہم قومی فرضیہ ہے اس میں تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں پولیو جیسے موزی مرض کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے بھرپور حکمت عملی طے کی جا رہی ہے ضلع میں پولیو مرض کے خاتمے کے لیے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سماجی ،مذہبی ،سیاسی لوگوں کو بھر پور اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹروں اور پولیو پلانے والی ٹیموں کے انچارج کو سختی سے تمبی کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے ٹایئم کے پابند ربنے اور اپنا قبلہ درست کر لیں تاکہ پولیو مہم کے قومی مشن کو سو فیصد کامیاب بنایا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ ضلع کے داخلی راستوں سے آنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں ، اس موقع پر ڈی ایچ او گرداری لال نے کہا کہ چاروں تعلقوں میں پولیو کے خلاف واک ریلی نکالی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں میں زیادہ سے زیادہ شعور بیدار ہو ، انہو نے ڈاکٹروں اور پولیو پلانے والی ٹیموں کے انچارج کو ہدایت کی کہ پسماندہ علائقوں کے بچوں پر خاص طور پر توجہ دیں، اس موقع پرپولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو نے بتایا کہ اگر کوئی بچہ مہم کے دوران پولیو کے قطرے پینے سے رہ گیا ہو تو ڈسٹرکٹ ہیلتھ ٹیم کو کنٹرول روم کے نمبر 0238-570169 پر کال کرکے اطلاع دیں

متعلقہ عنوان :