شعبہ صحت میں کلیدی کردار ادا کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکر ز کو مستقل کردیا گیا ہے ، ڈاکٹرفرخ جاوید

پیر 29 ستمبر 2014 16:50

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء ) صوبائی وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹرفرخ جاوید نے کہا کہ شعبہ صحت میں کلیدی کردار ادا کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکر ز کو مستقل کردیا گیا ہے پچاس ہزار کے قریب عارضی بنیادوں پر بھرتی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزر کو حکومت پنجاب نے کمال مہربانی کرتے ہوئے ریگولر کردیا ہے اس سے صحت کے شعبے میں دورس اثرات مرتب ہوں گے بنیادی صحت سے وابستہ ہونے پر مجھے بھی فخر ہے ضلع پاکپتن میں صحت کی سہولتیں عام آدمی تک فراہم کرنے کی بھر پور کوشش ہمیشہ جاری رہیں گی لیڈی ہیلتھ ورکر کو مستقل کرنے کی تحریک کا میں خودبھی ایک حصہ رہا ہوں ایک دوروز میں سب کو تقرری آرڈر موصول ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے عارفوالا میں اپنے ڈیر ہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس مو قع پر راؤ عبدالخالق ۔ چوہدری اشرف ۔ ندیم احمد ودیگر بھی موجود تھے۔