سورج کی روشنی کی کمی کینسر کا باعث بنتی ہے : تحقیق

پیر 29 ستمبر 2014 16:54

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) طبی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ سورج کی روشنی کی کمی سے انسانی جسم میں دل کے عارضے اور کینسر جیسے امراض کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کیمبرج یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی زیادتی والے نوجوان لمبی عمر پاتے ہیں جبکہ زیادہ وقت دفاتر یا گھر کے اندر گزارنے والے افراد میں دل کی بیماری اور کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ وٹامن ڈی کینسر ، دل اور ذیابیطس جیسی بیماری سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔