کراچی، نواجوانوں کی منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے صحت مند سرگرمیوں کے کو فروغ دیا جائے ،نشاط ضیاء قادری
پیر 29 ستمبر 2014 17:03
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے حصول کے لئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے تعمیر کیا گیا وسیع و عریض رفاہ عام جیم خانہ اسپورٹس گراؤنڈ حق پرست قیادت کا علاقائی نوجوانوں کے لئے ایک تحفہ ہے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے صحت مند سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے بلدیاتی ادارے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے علاقائی ترقی اور کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے جاری کاوشوں کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے پارک و پلے گراؤنڈز کو آباد کریں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے علاقے رفاہ عام میں MNAاقبال محمد علی خان کے فنڈز سے تعمیر رفاہ عام جیم خانہ اسپورٹس گراؤنڈ کا تفصیلی دورہ کرکے گراؤنڈ میں سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس جاوید علی خان ،ندیم شیخ ،شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور دیگر بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے کھیل کے میدانوں کی آبادکاری کی جائے رفاہ عام جیم خان اسپورٹس گراؤنڈ کو سرسبز بنا نے کے ساتھ اس پر سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا نے کی ہدایت کی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہاکہ رفاہ عام جیم خانہ اسپورٹس گراؤنڈ سمیت ضلع کورنگی کے تمام کھیل کے میدانوں کی تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش مکمل کرکے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرکے صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنایا جائیگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.