عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ،شعبہ طب مقدس پیشہ ہے،جعفر خان مندوخیل

پیر 29 ستمبر 2014 17:05

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء )عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اپنے فنڈ ز کا زیادہ تر حصہ شعبہ صحت اور تعلیم پر خرچ کی ہے سول ہسپتال کی نئی عمارت کی تکمیل سے مریضوں کو سہولت میسرہو جائیگی ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے پولیو کو خاتمہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ایکسائز و ریونیو شیخ جعفر خان مندوخیل نے سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا جہاں سہ روزہ پولیو مہم کا افتتاح بھی کیااس موقع پرصوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر بلال جمالی ڈپٹی کمشنر نذر محمد کھیتران ڈی ایچ او ڈاکٹر محمدشاہ کاکڑ ڈاکٹر اختر محمد ڈاکٹر عبدالرحمان میاں خیل پی پی ایچ آئی کے شیخ جہانزیب خان مندوخیل اور دیگر بھی نے بھی بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمان اور ڈاکٹر زین الدین نے بریفنگ دی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ایکسائز و ریونیو شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ عوام کو بہترین اور گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولتوں کی فراہمی انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ اسی لئے اپنے فنڈز کا زیادہ تر حصہ شعبہ صحت اور تعلیم پر خرچ کی ہے سول ہسپتال کی نئی عمارت کی تکمیل سے مریضوں کو سہولت میسرہو جائیگی انشاء اللہ آئندہ بھی سول ہسپتال کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر کائے جائینگے اس موقع پر انہوں نے محکمہ بی اینڈ آر کے حکام کو ہدایت کی کہ سول ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے ترقیاتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے ڈاکٹراور پیرا میڈکس خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض سرانجام دیں انہوں نے کہا کہ سول ہسپال میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے تا کہ مریضوں اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی انہوں نے کہا کہ پوکیو مہم کو مزید موثر بنانے کیلئے علاقے کے مذہبی رہنماوں اور عالم دین کی خدمات حاصل کی جائے کیونکہ پولیو ایک لاعلاج اور خطرناک مرض ہے اس مرض کا متاثرہ عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتا ہے سال 2003 ء سے ژوب پولیو فری علاقہ ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔