نوکنڈی، والدین پولیو کے دو قطرے پلا کر اپنے بچوں کو زندگی بھر معذور ہونے سے بچا سکتے ہیں ،خدائے رحیم ایجباڑی

پیر 29 ستمبر 2014 17:08

نوکنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) والدین پولیو کے دو قطرے پلا کر اپنے بچوں کو زندگی بھر معذور ہونے سے بچا سکتے ہیں حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے ہر مناسب اقدام کررہی ہیں پولیو کے خاتمے کیلئے والدین تعاون کریں ان خیالات کااظہار صوبائی سیکرٹری جنگلات حاجی خدائے رحیم ایجباڑی نے پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے دوران نوکنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس میں مبتلا ہونے سے بچے زندگی بھر کیلئے معذور ہوتے ہیں مرض کے خاتمے کیلئے جنگی بنیاد پر کام ہورہی ہیں انہوں نے کہاکہ اگر والدین دو قطرے اپنے بچوں کو پلائیں تو انہیں زندگی بھر معذور ہونے سے بچا سکتے ہیں حکومت پاکستان اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہیں اور خصوصاً بلوچستان کے دور دراز علاقوں کو ٹیمیں بھیجی جارہی ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہ ج ائیں انہوں نے کہاکہ اس مرض کے خاتمے کیلئے والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اگر کسی کا بچہ پولیو کے قطرے سے محروم ہوجائیں تو والدین کو چاہیے کہ وہ فوری طو رپر اپنے قریبی شعبہ سے رابطہ کریں تاکہ اسے پولیو کے قطرے فوری پلائے جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :