دنیا بھر میں دل کے امراض کے حوالے سے شعوراجاگرکرنے کا عالمی دن منایا گیا ، خیبرپختونخوا میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں ان بیماریوں میں 20فیصدسے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پیر 29 ستمبر 2014 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کے امراض کے حوالے سے شعوراجاگرکرنے کا عالمی دن منایا گیا ۔ خیبرپختونخوا میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں ان بیماریوں میں 20فیصدسے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اورہسپتالوں میں ایسے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ڈاکٹروں کا بھی کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں ایسے مریضوں کی آمد بڑھی ہے اورلوگوں نے اپنے آپ پرتوجہ نہ دی تویہ صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے اعداوشمار کے مطابق صوبے میں ہر سال 20فیصد افراد دل کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، پاکستان کا ہر پانچواں شخص دل کے کسی نہ کسی عارضہ میں مبتلا ہے۔ خیبر پختونخواہ حکومت کہتی ہے کہ وہ لوگوں کوعلاج کی سہولت کی مفت فراہمی کے لئے کام کررہی ہے۔امراض قلب کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھی رہی ہے ، تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان بیماریوں پر علاج سے زیادہ سادہ خوراک اور ورزش کے ذریعے قابو پا یا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :