Live Updates

عمران خان کینسرہسپتال کے عطیات کبھی پاکستان نہیں لائے ‘خواجہ آصف

منگل 30 ستمبر 2014 13:07

عمران خان کینسرہسپتال کے عطیات کبھی پاکستان نہیں لائے ‘خواجہ آصف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بیرون ملک سے سرمایہ پاکستان لانے کی بات دہراتے رہتے ہیں تاہم اپنے ادارے کو ملنے والے عطیات بھی پاکستان نہیں لاتے ۔ خیراتی رقوم پاکستان نہیں لائے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے کینسر ہسپتال کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں کے دیے گئے عطیات کبھی پاکستان نہیں پہنچے ۔ عمران خان بیرون ملک سے سرمایہ لانے کی بات کرتے رہتے ہیں مگر خیراتی رقوم پاکستان نہیں لاتے ۔عمران خان کوفرانس میں بانڈ اورمسقط میں زمین کی خریداری کے معاملے کا بھی جواب دینا چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :