سوات میں بچی اور خاتون سمیت 3افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ‘ تعداد 209ہوگئی

منگل 30 ستمبر 2014 13:09

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) سوات میں بچی اورخاتون سمیت مزید 3افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ضلع بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 209تک پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدرعلی کے مطابق سوات میں تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جنہیں سیدوشریف ہسپتال میں قائم ڈینگی کے وارڈ میں داخل کرادیا گیا ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں اب تک209مریض ڈینگی وائرس سے متاثرہوچکے ہیں،ابھی تک کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ، اس وقت اسپتال میں ڈینگی کے 5مریض زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :