نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا ہو ا رجحان لمحہ فکریہ ہے‘ ڈاکٹر ظفر اقبال میاں

منگل 30 ستمبر 2014 13:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے، منشیات ایک معاشرتی ناسور ہے جس نے معاشرے کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں،خاص طور پر نوجوان نسل میں منشیات کی وجہ سے بہت تباہی ہو رہی ہے اور نوجوان لڑکیاں بھی اس ناسور سے بہت متاثر ہو رہی ہے،یونیورسٹیوں کے طالب علم سمیت معاشرے کا ایک خاص طبقہ اس لعنت میں مبتلا ہو کر معاشرے کے بگاڑ کے ساتھ ساتھ اپنی صحت اور پیسے کا ضیائع بھی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار مرکزی صدر و پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر اقبال میاں، ماہر نفسیات ارم شہزادی، بینش مبین ،ڈاکٹر شفیق انجم، ڈاکٹر نور زمان رفیق ماہر منشیات اور ڈاکٹر محمد افضل میو نے گلوبل این جی او کے انسداد منشیات علاج و بحالی سنٹر ماڈل ٹاؤن میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔آخر میں ڈاکٹر نور زمان رفیق ماہر منشیات نے چیئر مین گلوبل این جی او ڈاکٹر ظفر اقبال میاں کے ہمراہ شرکاء کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :