ڈی آئی خان، انسداد پولیو ٹیم میں شامل خواتین اساتذہ کا ڈیوٹی دینے سے انکار

منگل 30 ستمبر 2014 13:56

ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) ڈی آئی خان میں انسداد پولیو ٹیم میں شامل خواتین اساتذہ نے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا‘ ڈیوٹی سے انکار پر کمشنر ڈی آئی خان نے خواتین اساتذہ کی تنخواہیں روک لیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی خان میں انسداد پولیو مہم میں شامل خواتین اساتذہ نے منگل کو جی پی او چوک کے سامنے تنخواہیں نہ ملنے پر خیبر پختونخواہ حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

خواتین اساتذہ کا موقف تھا کہ وہ محکمہ تعلیم سے وابستہ ہیں محکمہ صحت سے نہیں‘ پولیو ڈیوٹی دینے سے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے جس پر انہوں نے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ہے جس پر کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے ان کی پانچ سے چھ ماہ کی تنخواہیں روک لی ہیں لہٰذا ہماری تنخواہوں کا معاملہ جلداز جلد حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :