پولیو کے کیسز میں مسلسل اضافہ کے باعث قبائلی علاقہ جات کے لئے بچوں کو ویکسین پلانے کے لئے ایمر جنسی آپریشن سنٹرز بنانے کا فیصلہ

منگل 30 ستمبر 2014 17:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) پولیو کے کیسز میں مسلسل اضافہ کے باعث قبائلی علاقہ جات کے لئے بچوں کو ویکسین پلانے کے لئے ایمر جنسی آپریشن سنٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے مختلف طریقے اپناتے ہو ئے جدید ذرائع بھی استعمال کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔خیبر پختونخوا میں ستائیس ، قبائلی علاقہ جات میں 118سمیت ملک بھر میں اب تک پولیو کے 164سے زائد کیسز رونماء ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوااور فاٹا میں پولیو کے باعث بحرانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پولیو کے یہ کیسز ان علاقوں میں رونماء ہو ئے ہیں جہاں پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ جبکہ بعض ناقص مہموں کے باعث بھی یہ کیسز رونماء ہو ئے ہیں ۔ وفاقی حکومت نے فاٹا اور خیبر پختونخوا میں پولیو پھیلانے کی موجودہ صورتحال سے ہزاروں بچوں میں بیماری لاحق ہونے کے خدشات ظاہر کئے ہیں اور ہر ممکنہ کوشش کو یقینی بنانے کے لئے ایمر جنسی آپریشن سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :