فلسطینی مجاہدین کے حملے نہیں روک سکتے‘ نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ

جمعہ 25 مئی 2007 11:27

تل ابیب (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار25 مئی2007) ایک اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینی عسکریت پسندوں کے حملے روکنے میں ناکام ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اسرائیلی آباد کاروں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

اخبار نے ایک اعلیٰ اسرائیلی حکومتی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ”القسام“ میزائلوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے- یہودی حکام اور آباد کاروں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں- اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے چوبیس گھنٹے حملوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے- اسرائیلی فوج راکٹ حملے روکنے میں ناکام ہو چکی ہے- دوسری جانب مجاہدین نے تین گھنٹوں میں سولہ راکٹ فائرکرنے کا دعوی کیا ہے- القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں راکٹ حملوں میں تین یہودی آباد کاروں کے ہلاک اور دس کے زخمی ہونے کا دعوی کیا گیا ہے-

متعلقہ عنوان :