رحیم یار خان میں مقامی لوگوں کا پولیو ٹیم پر حملہ ‘ پولیس ٹیم کے متعدد افراد تشدد سے بے ہوش

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:06

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) رحیم یار خان کے علاقے خانپور میں مقامی ٹیچر ماسٹر اشرف نے مقامی لوگون کو بھڑکا کر پولیو مہم پر حملہ کرایا جس سے پولیو مہم کے متعدد افراد بے ہوش ہوگئے تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز رحیم یار خان کے علاقے خانپور میں پولیو ٹیم گورنمنٹ سکول خانپور میں قطرے پلانے کیلئے پہنچی تو وہاں پرموجود ماسٹر اشرف اور نمبردار ارشد نے مقامی لوگوں کے ساتھ پولیو ٹیم پر حملہ کردیا اور تشدد سے متعدد افراد بے ہوش ہوگئے واقع کے بعد پولیو ٹیم نے مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا جبکہ پولیس نے ماسٹر ارشد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :