پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آ گئے، تعداد 187 ہو گئی

بدھ 1 اکتوبر 2014 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آ گئے، تعداد 187 ہو گئی وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق متاثرہ تینوں بچوں کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔ نو ماہ کی عالیہ، گیارہ ماہ کی نادیہ اور تیرہ ماہ کا حاضر اس موذی مرض کا شکار ہوا۔

(جاری ہے)

تینوں بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔ ملک میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد ایک سو ستاسی ہو گئی۔ فاٹا میں ایک سو تیس، خیبر پختونخوا میں تنتیس، سندھ میں سترہ بچے پولیو کا شکار ہوئے۔ پنجاب میں دو اور بلوچستان میں پولیو کے پانچ کیس رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :