کراچی میں پولیو کیسز نے گذشتہ دس سال کا ریکارڈ توڑ دیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 13:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) کراچی میں پولیو کیسز نے گذشتہ دس سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ سندھ بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی میں پولیو کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ سکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث پولیو مہم کامیاب نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے کراچی میں پولیو کیسوں کا گذشتہ دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اب تک شہر بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ ان کیسز میں گڈاپ ٹاؤن‘ لیاقت آباد اور اورنگی کے علاقے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :