سول ہسپتال کے گائنی وارڈ میں ڈلیوری کے بعد جاں بحق ہونے والی خاتون کی موت کو انکوائری کمیٹی نے طبعی قرار دے دیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء)سول ہسپتال کے گائنی وارڈ میں ڈلیوری کے بعد اں بحق ہونے والی خاتون کی موت کو انکوائری کمیٹی نے طبعی قرار دے دیا ، ورثاء مذاکرات کے بعد نعش لے کر روانہ ہو گئے ، انکوائری رپورٹ کے مطابق پشاور کے رہائشی اکبر کی اہلیہ آمنہ کا گائنی وارڈ میں آپریشن کے بعد بچہ پیدا ہوا تھا جس کے بعد اس کی حالت خراب ہو گئی تو درد کی وجہ سے سٹاف نرس نے اینٹی بائیوٹک انجکشن لگا دیا جس سے اس کی درد رک گئی تا ہم کچھ دیر بعد اس کا بلڈ پریشر ہائی ہو گیا ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ مریضہ کو بلڈ پریشر کا مرض لاحق تھا اور گائنی کی صورتحال میں بلڈ پر یشر کے زیادہ تر مریضوں کی حالت غیر ہو جاتی ہے اور اسی وجہ سے اس کی موت ہوتی ہے ، متوفیہ کے لواحقین نے صورتحال کو سمجھتے ہوئے خاتون کی موت کے حقائق کی جانکاری کے بعد معاملہ ختم کر دیا ہے ۔