پاک آرمی کے زیر اہتمام بونیر اور سوات میں جاری پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 16:18

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) پاک آرمی کے زیر اہتمام بونیر اور سوات میں 29ستمبر سے شروع ہونیوالی پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی ،پولیو ٹیموں کے ہمراہ پاک فوج کے جوان اور پولیس اہلکار شانہ بشانہ مہم میں موجود تھے۔اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے۔اور اس لئے ہم پاکستان کو پولیو سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔

اسی وجہ سے ہم نے پولیو ٹیموں کے ہمراہ پولیو مہم میں حصہ لیا۔کیونکہ پاک فوج ملک اور قوم کو تحفظ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ عوام کو صحت مند بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔اس مہم میں پاک فوج کے جوان پولیو ٹیموں کے ہمراہ بونیر اور سوات کے کونے کونے تک شریک رہے اور ان لوگوں کو بھی پاک فوج کے جوانوں نے بھی پولیو موذی مرض کے حوالے سے بریف کیا جو پولیو قطرے پلوانے سے انکاری تھے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے جوانوں نے کہا کہ پولیو ویکسین پلانے میں کسی قسم کی نقصان نہیں بلکہ اس موذی مرض کیخلاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس موذی مرض نے پاکستان میں ایک وبائی شکل اختیار کی ہے اور آئے روز وطن عزیز میں کسی نہ کسی جگہ پولیو کیس رونما ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو دنیا کے دوسرے ممالک میں ایک منفی نظر سے دیکھا جارہا ہے اسی لئے آج سے ہمیں اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سمیت علماء کرام کو اس موذی مرض کیخلاف جاری جہاد میں عوام کو اس قطرے پلوانے پر رضامند کریں تاکہ باہر ممالک میں پاکستان کا مرال بلند ہو۔

متعلقہ عنوان :