جھڈو پولیس کا منشیات کے خلاف آپریشن ،کچی شراب بنانے والوں کی نیندیں حرام

جمعرات 2 اکتوبر 2014 16:18

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) جھڈو پولیس نے منشیات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کچی شراب بنانے والوں کی نیندیں حرام کردیں ،پولیس کا جھڈو کے مختلف علاقوں میں درجنوں بھٹیوں پر چھاپے مار کردو ہزار لیٹر شراب پکڑنے کا دعویٰ ،سندھ بھر میں کچی شراب سے بڑہنے والی اموات پر آئی جی سندھ کے سخت نوٹس کے بعد ایس پی میر پور خاص کی ہدایات پر جھڈو ڈی ایس پی سکندر قادری اور ایس ایچ اوشاہنواز خاصخیلی نے جھڈو میں شراب کی مختلف بھٹیوں پر چھاپے مارے اور دو ہزار لیٹر شراب پکڑتے ہوئے شراب بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا دوسری جانب ڈی ایس پی جھڈو سکندر علی قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شراب و دیگرمنشیات کے خلاف ہم نے آپریشن شروع کیا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ہمیں شہریوں کے تعاون کی بھی سخت ضرورت ہے کیونکہ جب تک سول سوسائیٹی کا تعاون ساتھ نہیں ہوگا ہم منشیات کے خلاف آپریشن میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :