دماغی صحت کی بہتری کے حوالے سے بچوں کے لئے آیوڈین ملے نمک سے متعلق آگاہی سیشن

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:46

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) ادارہ برائے تحفظ صارفین اور یونیسیف کے تعاون سے اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلزجی ۸ کے لے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ماہرین نے دماغی صحت اور ذہنی استعداد بڑھانے کے لئے پاکستان میں آئیوڈین ملے نمک کے استعمال کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا اس موقع پہ طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دی نیٹ ورک ٹیم نے کہا کہ آئیوڈین کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے امراض پر قابو پانے کے لئے آئیوڈین ملا نمک انتہائی سستا اور موئثر ذریعہ ہے ۔ماہرین اس پر متفق ہیں کہ آئیوڈین کی کمی سے دماغی صحت برے طریقے سے متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں اس حوالے سے بچوں اور خواتین میں شعور اجاگر کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید وضاحت کی کہ آیوڈین ملے نمک کا روزانہ استعمال مکمل ذہنی و جسمانی نشو نما کے لیے بے حد ضروری ہے ۔اس موقع پہ سیشن کے شرکاء کو دی نیٹ ورک ٹیم نے آگاہ کیا کہ آیوڈین ہمارے جسم کے بہتر طور پر کام کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور آئیوڈین سمندری خوراک اور نمک کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے ۔ دنیا میں جدید تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ذہنی معذوری کی ایک اہم وجہ آئیوڈین کی کمی ہے جسے آیوڈین ملے نمک کے استعمال سے حل کیا جا سکتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی پچاس فیصد آبادی آیوڈین کی کمی کا شکار ہے اور ہر سال تقریبا بائس لاکھ پچاس ہزار بچے ذہنی طور پر کمزور پیدا ہوتے ہیں ۔دنیا میں بہت سے ممالک مکمل طور پر آئیوڈین ملا نمک استعمال کرنے لگے ہیں مگر پاکستان ابھی بہت پیچھے ہے ۔سیشن کے اختتام پر اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلزجی ۸ کی پرنسپل صغری جعفری صاحبہ نے تمام طلباء سے یہ عہد لیا کہ وہ آیوڈین ملے نمک کے روزانہ استعمال کا پیغام اپنے خاندان کے با قی افراد تک پہنچائیں گی۔ طلباء نے مذکورہ سیشن میں سرگرمی سے حصہ لیا او ر آئیوڈین کی کمی کے باعث انسانی صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کے حوالے سے مختلف خاکے اور تقاریرپیش کیں ۔

متعلقہ عنوان :