امریکا میں ایبولا کا خدشہ‘100 افراد کے طبی معائنے کئے گئے،مریکی طبی حکام کی تصدیق

جمعہ 3 اکتوبر 2014 14:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء)امریکی طبی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ریاست ٹیکساس میں ایسے سو افراد کا معائنہ کیا گیا ہے، جن کے بارے میں یہ شبہ تھا کہ وہ ایبولا وائرس میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ ان میں ایسے افراد بھی شامل تھے، جو لائبیریا کے باشندے ٹامس ایرک کے ساتھ ممکنہ رابطے میں تھے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایبولا وائرس میں مبتلاء ٹامس کا ڈیلاس میں علاج جاری ہے۔ امکان ہے کہ وہ لائبیریا میں اس بیماری میں مبتلا ہوئے تھے۔ دوسری طرف برطانیہ نے کہا ہے کہ مغربی افریقی ممالک میں اس مہلک وباء سے نمٹنے کے لیے عالمی ایکشن کی ضرورت ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے سے اب تک کم ازکم تین ہزار تین سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔