والدین ، علماء اکرام ، ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندے پولیو مہم کے خاتمے کے خلاف جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں، ڈپٹی کمشنر مخدوم عقیل الزمان

جمعہ 3 اکتوبر 2014 14:34

عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) ڈپٹی کمشنر مخدوم عقیل الزمان نے کہا کہ پولیو مرض کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ والدین ، علماء اکرام ، سماجی تنظیمیں ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندے پولیو مہم کے خاتمے کے خلاف جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں، پولیو جان لیوا خطرناک بیماری ہے جوکہ ہمارے مستقبل کے معماروں کو ہمشہ معذور بنا دیاہے ، اس خطرناک بیماری سے بچنے کے لیے والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے معصوم بچوں کو زندگی بھر کے لیے اپاہچ بنانے سے بچائیں ، پولیو کی خدمات سرانجام دینے والے محکمہ صحت کے اہلکار اس سلسلے میں غفلت لاپروائی نہ کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع عمرکوٹ میں جاری سہ روزہ قومی پولیو مہم سے دوران یوسی کھارو سید ، یوسی کپلور ، یوسی کھوکھراپار ، مختلف علائقوں کا دورہ اور پولیو پلانے والی ٹیموں کا جائیزہ لینے کے متعلق ڈپٹی کمشنر مخدوم عقیل الزمان کی زیر صدارت انکے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ای ڈی سی ون سبھاش چندر، چارو ں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ،ڈی ایچ او گرداری لال ، پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو اور دیگر متعلقہ اداروں کے آفیسران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے گذشتہ پولیو مہم کی مجموعی کارکردگی کا جائیزہ لیتے ہوئے ایسے مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ ضلع بھر سے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ قومی پولیو مہم کے دوران جامع اور مربوط حکمت عملی کے تحت ایسے ہر صورت میں کامیاب کر کے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کے لیے ترجیاتی بنیاد پر اقدامات کئے جائیں کیونکہ یہ ہمارے نئی نسل اور مستقبل کے معماروں کی صحت کا معاملہ ہے اور یہ ہمارا قومی فریضہ ہے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی جبکہ غیر زمیندار عملداروں کے خلا ف کارروائی کی جائے گی ، اور انہوں نے ہدایت کی کہ آئیندہ پولیو مہم کے لیے اس سے بہتر اور مربوط منصوبہ بندی کی جائے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرعمرکوٹ ابو اعلی بھٹی ، ڈاکٹرز اور پولیس انتظامیہ کی پولیو مہم میں شاندار کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی ، اجلاس میں شرکاء نے یقین دلایا کہ وہ اس نیک مقصد کی خاطر پولیو ٹیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرئے گے ، اجلا س میں ضلعی محکمہ صحت کے آفیسران نے پولیو مہم کے انتظامات ، گذشتہ کارکردگی رپورٹ، تجاویز اور دیگر درپیش مسائل کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :