جیکب آباد میں آنکھوں کی بیماری کی وباء پھیل گئی

جمعہ 3 اکتوبر 2014 16:56

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) جیکب آباد میں آنکھوں کی بیماری کی وبا پھیل گئی کئی شہری مبتلا بیکٹریریل وائرس ہے جو گندگی سے پھیلتا ہے سرجن ڈاکٹر ہاشم قریشی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد اور گرد ونواح میں آنکھوں کی بیماری کی وبا پھیل گئی ہے جس کے باعث سینکٹرو ں شہری اس میں مبتلا ہو کر گھروں میں قید ہو گئے ہیں اس وبا میں مبتلا مریضوں کی آنکھیں سرخ اور سوج گئی ہیں کہا جاتا ہے کہ یہ وبا ایک نجی اسکول سے پھیلی ہے اس وبا سے شہر کی سرکاری اور نجی اسپتال مریضوں سے بھر گئی ہیں پر محکمہ صحت کی جانب سے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور نہ ہی ضلع انتظامیہ نے اس وبا کی روک تھام اور عوام میں بچاؤ کے لیے شعور اجاگر کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر امراض چشم کے ماہر فیکو سرجن ڈاکٹر محمد ہاشم قریشی نے بتایا کہ یہ مرض آشوب چشم نہیں بلکہ بیکٹیریل وائرس ہے جو گندگی سے پھیلتا ہے او ر ایسے مقامات جہاں حبس اور ہوا کی کمی ہو اس مرض سے بچاؤ کے لیے خود کو صاف ستھرا اور آنکھوں کو تین مرتبہ پانی سے صاف کریں یہ وبا مبتلا مریض سے ہاتھ ملانے اور اس کے استعمال شدہ برتن استعمال کرنے سے پھیلتی ہے اس بیکٹیریل وائرس میں مبتلاء مریض سے بھی بچا جائے ۔