جنرل ہسپتال فلائی اوور کی تکمیل ، سیریس مریضوں کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے

جمعہ 3 اکتوبر 2014 17:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرلدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال کے سامنے فلائی اوور کی تکمیل موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ان مریضوں کی زندگی کا پیغام بن گئی ہے جو قبل ازیں ایمبولینس میں ٹریفک جام اور شدید رش میں پھنس جانے سے ہسپتال بروقت نہیں پہنچ پاتے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے اس انقلابی فیصلے سے مریضوں و ان کے لواحقین اور ملازمین سمیت روزانہ ہسپتال آنے والے تقریبا 25ہزار افراد کو بے حد فائدہ اور سہولت ملی ہے اور ان کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچا ہے۔ گذشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہاکہ فیروز پور روڈ سگنل فری منصوبے سے دوسرے شہروں سے ایل جی ایچ آنے والوں کو ایمرجنسی میں بلاتاخیر پہنچنے میں اب کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں مریضوں کی آمد کے سلسلے میں مہیا کی جانے والی مواصلاتی سہولیات کی بہتری سے ہسپتال کی خدمات کا معیار بھی بلند ہوا ہے۔