پنجاب میں مجموعی طور پر 19 لاکھ 75 ہزار بچے قطرے پینے سے محروم رہے‘ رپورٹ،پنجاب میں 4 ہزار 414 خاندانوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ‘ محکمہ صحت

جمعہ 3 اکتوبر 2014 18:46

پنجاب میں مجموعی طور پر 19 لاکھ 75 ہزار بچے قطرے پینے سے محروم رہے‘ رپورٹ،پنجاب ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر 2014ء ) انسداد پولیو کی قومی مہم کے 3 روز میں پنجاب میں مجموعی طور پر 19 لاکھ 75 ہزار بچے قطرے پینے سے محروم رہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 4 ہزار 414 خاندانوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا جن میں سب سے زیادہ تعداد، ضلع راولپنڈی کے رہائشیوں کی ہے جو اپنے بچوں کو ویکسینیشن کرانے پر تیار نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران ملک بھر میں ایک کروڑ 60 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا ؤکی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 2 لاکھ 70 ستر ہزار بچوں کو آج تک نہ تو حفاظتی ٹیکے لگوائے گئے نہ ہی پولیو سے بچا ؤکی ویکسینیشن کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :