پولیوکے 8نئے کیس ، پاکستان نے 14سالہ ریکارڈ توڑدیا

جمعہ 3 اکتوبر 2014 22:10

پولیوکے 8نئے کیس ، پاکستان نے 14سالہ ریکارڈ توڑدیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) محکمہ صحت نے ملک میں نئے 8پولیو وائرس کیسز سامنے آنے کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد رواں سال سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 202ہو گئی ہے، بلوچستان میں 6جبکہ خیبر پختونخواہ میں 2کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد پاکستان نے اپنا ہی 14سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے سال 2000کے دوران پاکستان میں 199پولیو کیسز سامنے آئے تھے۔ یاد رہے عالمی ادارہ صحت اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان میں پولیو وائرس کی بگڑتی ہوئی حالت پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :