ایبولا وائرس کا شکار کیمرہ مین امریکا پہنچ گیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 13:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) مغربی افریقہ میں امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کا ایک کیمرہ مین ایبولا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد علاج کے لیے امریکا پہنچ گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی صحافیانہ ذمہ داریاں انجام دے رہا تھا کہ اس وائرس کا شکار ہو کر بیمار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس وائرس سے متاثرہ یہ چوتھا شخص ہے، جو امریکا پہنچا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ شخص لائبیریا میں اس وائرس کے حملے کا نشانہ بنا۔ ادھر ایبولا وائرس کے شکار یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کا جرمنی میں علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ شخص جمعے کے روز سرالیون سے فرینکفرٹ پہنچا تھا۔ اس سے قبل اس وائرس کے شکار ایک مریض کو اگست میں علاج کے لیے ہیمبرگ پہنچایا گیا تھا۔