پنجابمیں مزید 5افراد ڈینگی وائرس کا شکار، مجموعی تعداد 153 تک پہنچ گئی

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 13:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) پنجاب میں ڈینگی پر قابو نہ پایا جا سکا ، مزید 5افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ بھر میں رواں سال ڈینگی سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 153سے پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جنرل ہسپتال لاہور میں راوی ٹاؤن کی رہائشی 21سالہ سعدیہ، 44سالہ محمد یعقوب،ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں راول ٹاؤن کا رہائشی 17سالہ اصغر، 25سالہ آمنہ اور بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں 12سالہ ذیشان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق متاثرہ افراد کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاہم عید الضحیٰ پر سرکاری ہسپتالوں میں عملہ چوبیس گھنٹے فرائض سرانجام دے گا۔رواں برس صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 153تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :