عالمی یوم ذہنی صحت 10اکتوبر ڈاکٹر سید مبین اختر کراچی پریس کلب خطاب کرینگے

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 15:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) کراچی نفسیاتی ہسپتال کے منتظم اعلیٰ ڈاکٹر سید مبین اختر 10اکتوبر عالمی یوم ذہنی صحت کے موقع پر دوپہر 3:30بجے کراچی پریس کلب میں خطاب کرینگے جس میں وہ دورہ تنزانیہ اور دورہ ترکی میں منعقدہ بین الاقوامی مذاکروں میں ذہنی صحت کے حوالے سے جدید پیشرفت کے حوالے سے اگاہی فراہم کرینگے جبکہ 11اکتوبر شام 6بجے کراچی نفسیاتی ہسپتال کے شعبہ مرکز ناظم آباد نمبر3میں ذہنی صحت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار ذہنی صحت اور اگاہی سے شام 6بجے خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

جس میں سول سوسائٹی اور ڈاکٹرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہر سال کی طرح عید کے پہلے روز شام 5بجے شعبہ مرکز اور شعبہ شمالی ناظم آباد میں عید ملن پارٹی جبکہ عید کے دوسرے دن شعبہ رمپا پلازہ اور شعبہ قائد آباد اور عید کے تیسرے دن مرکز میں شعبہ خواتین میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا جائیگا۔ جس میں مدعو معزز مہمان گرامی اور میڈیاکے اکابرین مریضوں کے ساتھ شام عید منا کر عید کیک کٹنگ سرمنی میں شرکت کرینگے۔ تمام پرنٹ میڈیا والیکٹرونک میڈیا کے رپورٹر ز ، فوٹو گرافرز اور کیمرہ مینوں سے خصوصی شرکت اور کوریج کی درخواست ہے تا کہ عوام کو ذہنی صحت کے حوالے سے معلومات اور رہنمائی حاصل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :