سندھ ہائیکورٹ ،محکمہ صحت میں خوردبرد کے الزام میں گرفتار سید منظور شاہ کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے ضلع عمر کوٹ کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت میں خوردبرد کے الزام میں گرفتار سید منظور شاہ کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔ کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہ نواز طارق پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل اسلم بھٹہ نے موٴقف اختیار کیا تھا کہ ضلع عمرکوٹ کے سب اکاؤنٹس آفس میں محکمہ صحت کے لئے کمپیوٹرز اور دیگر آلات کی مد میں 9 کروڑ روپے خردبرد کے الزام میں مقدمہ نیب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

نیب قوانین کے تحت مقدمات کی روزانہ سماعت ہونی چاہئے لیکن ایک سال سے مقدمے کی نہ تو نیب ریفرنس کے تحت سماعت ہورہی ہے اور نہ ہی ملزم پر تاحال کوئی خردبرد کا الزام ثابت ہوا ہے۔ عدالت نے 40 لاکھ روپے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سید منظور شاہ کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔

متعلقہ عنوان :