Live Updates

عمران خان وزیراعظم نہ بننے پر ذہنی مریض بن گئے ہیں، سعد رفیق

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 16:35

عمران خان وزیراعظم نہ بننے پر ذہنی مریض بن گئے ہیں، سعد رفیق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہ بننے پر ذہنی مریض بن گئے ہیں ، انہیں نوازشریف فوبیا بھی ہوگیا ہے۔صوبائی دارلحکومت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو لوگوں کو بے عزت کرنے کی عادت پڑ گئی ہے لیکن ہم انہیں لوگوں کو اس طرح بے عزت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، ہمیں جلسے کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،اس میں تنقید ضرور کی جائے مگر گالیاں نہ دی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے متعلق کہا کہ میں گھر میں ٹھپے لگا رہا ہے لیکن یہ انتہائی مضحکہ خیز بات ہے، میری 4 ہزار کی نہیں بلکہ 40 ہزار کی لیڈ ہے، عمران خان کو پتا نہیں کیا ہوگیا ہے ،کبھی کبھی ہمیں ان سے ہمدردی ہوتی ہے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم تو نہیں بن سکے ہیں لیکن ذہنی مریض بن گئے ہیں ،انہیں نوازشریف فوبیا بھی ہوگیا جبکہ وہ سیاسی نابالغ ہیں، عمران خان سمجھتے ہیں کہ ہمارے لیڈر کے خلاف نعرہ لگے تو انہیں سرور آتا ہے لیکن انہیں یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ نعرہ کسی کے بھی خلاف لگ سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :