ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرپونچھ کی ہدایت پر سی ڈی سی آفیسرراولاکوٹ کا پائلٹ ہائی سکول اورمختلف جگہوں پرہیلتھ ایجوکیشن سیمینارز کا انعقاد، ملیریااورڈینگی فیورکے حوالے سے خصوصی ہدایات دی

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 17:29

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرپونچھ ڈویژن ڈاکٹرسردارداؤدخان کی ہدایت پرسردارنجیب حسین سی ڈی سی آفیسرراولاکوٹ نے راولاکوٹ میں پائلٹ ہائی سکول ،گرلزانٹرکالج دریک ،گرائمرپبلک سکول ،شاہ ہمدان ماڈل سکول اورمختلف جگہوں پرہیلتھ ایجوکیشن سیمینارکروائے۔جس میں ملیریااورڈینگی فیورکے حوالے سے خصوصی ہدایات دی۔

اس موقع پرانہوں نے کہاکہ ملیریاسے بچاؤکے لیے دروازوں اورکھڑکیوں پرجالی لگوائیں اورمچھردانی کااستعمال کریں خاص طورپرچھوٹے بچوں کومچھروں کے کاٹنے سے بچائیں،ملیریاکی ابتدائی علامات میں کیکسی کے ساتھ بخارکاہوناسرمیں دردہوناآنامتلی اورقے آنابھوک کم لگناجوڑوں اورپٹھوں میں دردہوناجبکہ ڈینگی فیورجلدپرخارج اورسرخ دھبے نمودارہونا۔

(جاری ہے)

ناک اورمسوڑوں سے خون آناآنکھوں کے پیچھے شدیددرداورغنودگی جیسی علامات ہونے پرفوری طورپرمحکمہ صحت عامہ سے رجوع کریں۔جس کے لیے محکمہ صحت کاعملہ ہمہ وقت تیارہے۔مختلف سیمینارمیں ملیریا،ڈینگی اورکانگووائرس کے انفکشن سے محفوظ رہنے کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرسردارداؤدخان اورسی ڈی س آفیسرسردسارنجیب حسین نے مختلف سیمینارسے عوام الناس اساتذہ اوردیگرمکاتب فکرکے لوگوں کوہدایات دیتے ہوئے بتایاکہ عیدقربان پرکانگووائرس سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظرمندرجہ ذیل حفاظتی تدابیراختیارکی جائیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

کانگووائرس چیچڑکے کاٹنے سے لاحق ہوتاہے اوریہ مال مویشیوں میں پایاجاتاہے چونکہ عیدقربان میں جانوروں میں چیچڑکاانکشاف ہواہے اس میں یہ وائرس پایاجاتاہے۔عیدقربان پرذبح کرنے والے جانورکونہلانے سے پہلے موٹی تہہ والے دستانوں کااستعمال کریں۔ذبح کرنے کے بعدجانورکاخون تیس منٹ تک بہنے دیاجائے پھراس کی کھال اتاری جائے۔گوشت کاٹتے وقت احتیاط کی جائے کی جسم کہ کسی حصہ پرکٹ نہ لگے ۔

گوشت کاٹتے اوردھوتے وقت دستانے استعمال کیے جائیں۔جانوروں کوذبح کرنے اورگوشت تیارکرنے کے دوران ماسک کااستعمال کیاجائے۔چھوٹے بچوں کوقربانی کے جانوروں سے دوررکھیں تاکہ وہ وائرس کے انفکشن سے محفوظ رہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی وہ مندرجہ بالاہدایات پرعمل پیراہوکرکانگووائرس سے محفوظ رہیں۔